• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155467

    عنوان: گھر میں مستقل طور پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ہمارے یہاں ایک شخص اپنے مکان کے تہ خانہ میں پنج وقت نماز ادا کرتا ہے، جگہ مسجد کے نام نہیں کرائی، امام بھی متعین ہیں، اذان اس لیے نہیں دیتے کہ پڑوس میں مسجد ہے، تو کیا وہاں بھی مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155467

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 157-136/H=1/1439

    اگر وہ تہ خانہ مسجد شرعی نہیں بلکہ صرف کسی کا مملوکہ تہ خانہ ہی ہے تو اس میں نماز پڑھنے سے مسجد میں پڑھنے کا ثواب نہ ملے گا جب کہ مسجد پڑوس میں ہی ہے تو تہ خانہ میں نماز باجماعت کے انتظام کی کیا ضرورت ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند