• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155466

    عنوان: مسجد میں جماعت کے بعد نماز پڑھنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! مقامی شخص کا اپنی نماز جماعت سے پڑھنا اپنے محلہ کی مسجد میں جب کہ جماعت ہو چکی ہو، مکروہ تو نہیں ہوگی؟

    جواب نمبر: 155466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 156-135/H=1/1439

    مسجد محلہ میں اصل جماعت ہوجانے کے بعد دوسری جماعت کرنا مکروہ ہے۔ فتاوی شامی ویگر کتب فقہ و فتاوی میں مدلل و مفصل بحث ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند