• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155405

    عنوان: دن اور رات کی نوافل میں افضل ایک سلام سے چار رکعت ہیں یا ایک سلام سے دو رکعت؟

    سوال: مفتی صاحب یہ بتائیں کہ دن اور رات کی نوافل میں افضل ایک سلام سے چار رکعت ہیں یا ایک سلام سے دو رکعت؟

    جواب نمبر: 155405

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:123-128/L=2/1439

    دن اور رات کی نوافل میں دو دو کی نیت باندھی جائے یا چار کی ،امام صاحب کے نزدیک چارچار کی افضل ہے صاحبین رحمہمااللہ کے نزدیک دو دو کی افضل ہے ،بعض فقہاء نے اسی کو اختیار کیا ہے ،دن میں چار سے زائد ایک سلام سے پڑھنا مکروہ ہے ،رات میں آٹھ تک کی اجازت ہے۔کما فی الدرالمختار․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند