• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155119

    عنوان: اگر کسی امام کی فجر کی نماز قضا ہو گئی ہو تو اس کا امامت کرنا کیسا ہوگا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر کسی امام کی فجر کی نماز قضا ہو گئی ہو تو اس کا امامت کرنا کیسا ہوگا؟

    جواب نمبر: 155119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 27-10/SN=1/1439

    اگر اتفاقاً کسی دن نماز فجر قضاء ہو جائے یعنی وقت پر نہ پڑھ سکے اور بعد میں قضاء پڑھ لے تو اس کی امامت جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند