• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155052

    عنوان: محراب کے علاوہ جماعت کا حکم

    سوال: محراب کو چھوڑ کر مسجد کے صحن یا برآمدہ میں جماعت کرنے کا کوئی خاص عذر ہے ؟یا مطلق ہلکی پھلکی گرمی کی وجہ سے باہر پڑھنا جائز ہے ؟ بعض کا کہنا ہے کہ فجر کی نماز ہر حال میں محراب کے ساتھ پڑھنی چاہئے ، بقیہ نمازیں محراب کے علاوہ بھی پڑھ سکتے ہیں، کیا فجر کا کوئی الگ مسئلہ ہے ؟ صحیح صورت واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 41-32/L=1/1439

    اگر محراب چھوڑکر محاذی محراب صحن مسجدیا وسطِ مسجد نماز ادا کی جائے تو اس کی گنجائش ہے،اس میں فجر یا دیگر نمازوں کی کوئی تخصیص نہیں ہے۔مزید تفصیل کے لیے (امدادالفتاوی:۱/۴۱۸،۴۱۹،۴۲۹تا۴۳۶) کا مطالعہ کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند