• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 15495

    عنوان:

    ہماری مسجدمیں ایک شخص سنت نماز آواز سے پڑھتا ہے دوسروں کو پریشان کرتے ہوئے۔ کیا سنت نماز آواز سے پڑھنا درست ہے؟ اگر یہ درست نہیں ہے، کیااس شخص کو روکنا مسجد کے ٹرسٹیوں کی ذمہ داری ہے؟ اگر وہ نہیں روکتے ہیں، تو ہم کو کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1609=1325/1430/د

    سنت اور نفل نماز میں اس قدر آواز ہونی چاہیے جسے پڑھنے والا خود سن لے۔ اس قدر زور سے پڑھنا جس سے دوسروں کو تشویش ہو یا دوسرے نمازیوں کوخلل ہو یا دوسرے تک آواز پہنچے، سخت مکروہ ہے۔ آپ کسی عالم دین یا امام صاحب سے کہہ دیں وہ اُن صاحب کو نرمی اور حکمت کے ساتھ مسئلہ بتلاکر سمجھادیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند