عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 15453
اذان کے وقت کتا بھونکتا ہے تو اس کا کیا
مطلب ہے؟ (۲)نکاح میں
عورت سے ایجاب و قبول کراتے وقت کون کون اس کے سامنے موجود رہنے ہوں گے؟ (۳)کیا عورت کو بھی نکاح کا خطبہ سننا ضروری
ہے؟ (۴)نوشہ کو قبول کرتے وقت کون سا لفظ کہنا صحیح
ہے، الحمد للہ میں نے قبول کیا، اس کا کیا حکم ہے؟ (۵)اور قبول ہے یا قبول؟

جواب نمبر: 15453
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1296=1037/1430/ل
اذان سن کر شیطان بھاگتا ہے، بعض دفعہ جانوروں کو بھی وہ نظر آتا ہے اس سے گھبراکر روتے اور آواز کرتے ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ: ۵/ ۴۴۳، مکتبہ شیخ الاسلام دیوبند) (۲) عورت سے ایجاب و قبول کرانے کا کیا طریقہ ہوتا ہے او رکیا عورت مجلس میں موجود رہتی ہے یا نہیں؟ اس کی وضاحت کرکے سوال کریں۔ (۳) ضروری نہیں۔ (۴) الحمد للہ میں نے قبول کیا کہہ سکتا ہے۔ (۵) قبول ہے بھی کہہ سکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند