• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154442

    عنوان: کیا اگر ہم مکروہ وقت میں کوئی نماز پڑھیں تو اس کو دہرانی پڑے گی؟

    سوال: (۱) کیا اگر ہم مکروہ وقت میں کوئی نماز پڑھیں تو اس کو دہرانی پڑے گی؟ (۲) میں نماز پڑھنا شروع کرنا چاہتاہوں مگر نیت کے تعلق سے میرے ذہن میں شبہ پیدا ہورہاہے۔ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1497-1515/L=1/1439

    (۱) اوقاتِ مکروہہ (طلوع، استواء اور غروبِ شمس) کے وقت نماز پڑھنا منع ہے، تاہم اگر کوئی ان اوقات میں نفل نماز ادا کرلے تو کراہت تحریمی کے ساتھ درست ہو جائے گی؛ البتہ فرض یا واجب نماز پڑھ لے تو ادا نہ ہوگی اور ان اوقات میں پڑھی گئی فرض یا واجب نماز کا اعادہ لازم ہوگا، البتہ خاص اسی دن کی عصر غروب کے وقت پڑھ سکتے ہیں۔

    (۲) نیت کے تعلق سے شبہ کی ضرورت نہیں، اگر دل میں استقرار نہ ہوتا ہو تو آپ زبان سے کہہ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند