• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154351

    عنوان: میں ڈرامہ اور فلمیں بھی دیکھتا ہوں، تو کیا ایسی صورت میں میں امامت کرا سکتا ہوں؟

    سوال: مفتی صاحب! پوچھنا یہ ہے کہ میں ایک گاوٴں میں رہتا ہوں، اور یہاں کے امام صاحب اکثر نماز کے وقت نہیں ہوتے اور گاوٴں کے لوگ مجھے نماز کے لیے آگے کر دیتے ہیں، میں ڈرامہ اور فلمیں بھی دیکھتا ہوں، تو کیا ایسی صورت میں میں امامت کرا سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 154351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1463-1398/H=12/1438

    جب کہ آپ ڈرامے اور فلمیں دیکھتے ہیں تو آپ کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے البتہ اگرسچی پکی توبہ کرکے اپنی اصلاح کرلیں تو کراہت ختم ہو جائے گی اور اصلاح ہونے تک آپ امامت نہ کیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند