• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154314

    عنوان: دو صفوں کے درمیان اگر راستہ حائل ہو تو کیا نماز درست ہوجائے گی؟

    سوال: ہمار ے یہاں مسجد ہے چھوٹی سی اس کے اندر جمعہ عیدین کی نماز بھی ہوتی ہے ، مسجد کے سامنے ایک خالی جگہ ہے سرکار کی جس پہ مسجد والوں نے شیڈ دال کر وضو خانہ اور نمازکا وقتی انتظام کیا ہے ، اس کو بھی کئی سال گذر چکے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ مسجد اورشیڈ کے درمیان خالی راستہ ہے جو کہ تقریبا 15فٹ ہے اس پہ لوگ بھی چلتے ہیں اور گاڑیاں بھی چلتی ہے اور جمعہ کی نماز میں دونوں جگہ مقتدی رہتے ہیں، راستے پہ کبھی صف لگتی ہے اور کبھی نہیں لگتی ہے ، کیا خالی رہنے کی صورت میں شیڈ والی کی نماز ہوگی؟ کتنے خالی رہنے کی گنجائش ہے ؟کیا مجبوری میں کوئی گنجائش ہے ؟

    جواب نمبر: 154314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1277-1056/H=1/1439

    اقتدا کی صحت کے لیے خارج مسجد جگہ کے لیے اتصال صفوف ضروری ہے، سات آٹھ فٹ کا راستہ اتصال سے مانع ہوگا؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں جب شیڈ کے نمازیوں اور مسجد کے نمازیوں کی صفوں کے درمیان تقریباً ۱۵/ فٹ کا راستہ حائل ہو تو اس صورت میں اقتدا صحیح نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند