• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154309

    عنوان: اگر امام نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاور کی اور سجدہ کرنا بھول گیا تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: اگر امام نے نماز میں آیتِ سجدہ تلاور کی اور سجدہ کرنا بھول گیا تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 154309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1276-1055/D=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگر آیت سجدہ تلاوت کرنے کے بعد فوراً یا دو آیت تلاوت کرنے کے بعد رکوع کیا اور اس کے بعد سجدہ کیا تو سجدہ سے سجدہ تلاوت ادا ہوگیا، اگرچہ نیت نہ کی ہو اور اگر فوراً رکوع نہ کیا ہو تو سجدہ تلاوت فوت ہوگیا، نماز میں واجب ہونے والے سجدہٴ تلاوت کی کوئی قضا نہیں ہوتی، گنہ گار ہوگا پس توبہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند