• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 154124

    عنوان: اگر امام کے پیچھے میں پہلی تکبیر کہنا بھول جاوٴں تو میری نماز میں کیا فرق پڑے گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر امام کے پیچھے میں پہلی تکبیر کہنا بھول جاوٴں تو میری نماز میں کیا فرق پڑے گا؟ مجھے دوبارہ پڑھنی پڑے گی یا نماز ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 154124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1212-1004/D=12/1438

    نماز میں تکبر تحریمہ کہنا فرض ہے؛ اس لیے تکبر تحریمہ کے فوت ہونے سے آپ کی نماز صحیح نہیں ہوئی؛ لہٰذا آپ کو دوبارہ نماز ادا کرنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند