• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153990

    عنوان: سنت موٴکدہ و غیر موٴکدہ اور نفل والے ایک دوسرے کے پیچھے پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: کیا اولی کے ادنی کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکتا تو سنت موئکدہ و غیرموئکدہ اور نفل والے ایک دوسرے کے پیچھے کیوں پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ عقلا تو یہ ہونا چاہئے کہ سنت موئکدہ اولی ہے پھر غیر موئکدہ اور نفل والا ادنی ہے ۔ براہے کرم جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1350-1350/B=1/1439

    اگر کوئی امام فرض نماز پڑھ رہا ہے اور اس کے پیچھے کسی نے نفل کی نیت سے اقتداء کرلی تو اس کی نفل ہوجائے گی، اور اگر امام سنت یا نفل پڑھ رہا ہے اور اس کے پیچھے کسی نے فرض کی اقتداء کرلی تو اس کا فرض ادا نہ ہوگا، اعلی نماز میں ادنی کی نیت درست ہے، لیکن ادنی نماز میں ا علی کی نیت کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند