• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 153886

    عنوان: کیا بغیر داڑھی والے حافظ کے پیچھے داڑھی والے کی نماز ہو جائے گی؟

    سوال: ہماری مسجد میں امام صاحب کو کہیں جانا ہوتا ہے تو کیا مسجد میں کوئی بھی حافظ نماز پڑھا سکتا ہے جو باشرع نہ ہو؟ یا پھر کوئی بھی غیر حافظ مقتدی نماز پڑھائے جوباشرع ہو؟ تو ان صورتوں میں دونوں کی نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1293-1253/sd=12/1438

    اگر باشرع شخص نماز میں فرض قرائت کے بقدر قرآن پڑھنے پر قادر ہواور طہارت و نماز کے ضروری مسائل سے واقف ہو، تو حافظ غیر باشرع امام کے مقابلے میں ایسے عامی باشرع شخص کا امام بننا زیادہ بہتر ہے ؛ لیکن اگر اس کے باوجود غیر باشرع حافظ نے نماز پڑھادی، تو باشرع لوگوں کی نماز اُس کے پیچھے ہوجائے گی؛ لیکن ایسے حافظ کو امام بنانا مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند