• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152716

    عنوان: کیا تراویح کے بعد دو رکعات نفل بیٹھ کر پڑھنا افضل ہے؟

    سوال: تراویح کے بعد لوگ دو رکعات بیٹھ کر نفل نماز پڑھتے ہیں، کیا یہ بہتر اور افضل ہے؟ ، کیا یہ قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟ اور اس کا حکم کیا ہے؟ بالتفصیل بتائیں تو مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 152716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1137-1058/sd=11/1438

     تراویح کے بعد دو رکعت نفل پڑھنے کے سلسلے میں اکابر کی دونوں رائے ہیں، بعض حضرات بیٹھ کر پڑھنے کو راجح قرار دیتے ہیں اور بعض حضرات کھڑے ہوکر ہی پڑھنے کو بہتر قرار دیتے ہیں، حکیم الامت حضرت تھانوینے کھڑے ہو کر پڑھنے کو افضل قرار دیا ہے ،اس نفل کا پڑھنا حدیث سے ثابت ہے ، تفصیل کے لیے امداد الفتاوی : ۳۶۲/۱تا ۳۶۴کاملاحظہ فرمالیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند