• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152368

    عنوان: نماز میں کسی آیت کے تکرار کی عادت بنالینا

    سوال: اگر کوئی امام سری نماز میں سورہٴ فاتحہ میں کسی آیت کے تکرار کرنے کی عادت بنالے تو اس نماز کا کیا حکم ہے؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں اور حوالہ ہوتو بہتر رہے گا۔

    جواب نمبر: 152368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1036-970/sd=10/1438

    سورہ فاتحہ کی کسی ایک یا دو آیت کے تکرار سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا، اس کے بغیر نماز صحیح ہوجائے گی؛ البتہ اگر سورہ فاتحہ کے اکثر حصے کا تکرار کیا، تو سجدہ سہو واجب ہوجائے گا۔ فلو قرأہا فی رکعة من الأولیین مرتین وجب سجود السہو لتأخیر الواجب وہو السورة کما فی الذخیرة وغیرہا، وکذا لو قرأ أکثرہا ثم أعادہا کما فی الظہیریة ۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۴۶۰/۱، واجبات الصلاة، ط: دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند