• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152268

    عنوان: فرض کی صرف پہلی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورت ملائی جاتی ہے

    سوال: ہم فرض نماز میں سورة فاتحہ پڑھتے ہیں اور پھر اس کے بعد سورة ملاتے ہیں اور پھر دو رکعت کے بعد ہم صرف سورة فاتحہ پڑھتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1209-1165/M=9/1438

    اس بارے میں کیاوضاحت چاہتے ہیں اس کو واضح کرنا چاہئے تھا۔ فرض کی صرف پہلی دو رکعتوں میں سورہٴ فاتحہ کے بعد سورت ملائی جاتی ہے اور اخیر کی رکعتوں یعنی تیسری اور چوتھی میں صرف سورہٴ فاتحہ پڑھی جاتی ہے اور یہ حکم امام اور منفرد کے لیے ہے اگر کوئی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ خاموش رہے۔ اگر کچھ اور وضاحت مطلوب ہو تو صاف لکھ کر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند