• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152242

    عنوان: كیا امام قرآن دیكھ كر تراویح پڑھا سكتا ہے؟

    سوال: کیا امام ہاتھ میں قرآن لے کر اور اس کو پڑھ کر تراویح پڑھا سکتے ہیں؟کیا صحابہ یا تابعین کے زمانے ایسا ہوتا تھا؟

    جواب نمبر: 15224201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 917-785/D=10/1438

    ہاتھ میں قرآن لے کر اور اس کو دیکھ کر تراویح پڑھانے سے تراویح فاسد ہوجاتی ہے؛ ایک وجہ تو اس کی یہ ہے کہ اس صورت میں عمل کثیر کا تحقق ہوگا اور دوسری وجہ ہے تلقن من الخارج اور وہ مفسدِ صلاة ہے۔ أحدہما: أن حمل المصحف والنظر فیہ وتقلیب الأوراق عمل کثیر، والثاني: أنہ تلقن من المصحف فصار کما إذا تلقن من غیرہ․ (رد المحتار: ۲/ ۳۸۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند