عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 152151
جواب نمبر: 152151
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1092-1072/N=11/1438
تراویح کی ۲۰/ رکعات کے بعد دعا کرنا ضروری نہیں ہے، اگر کوئی امام اس وقت دعا نہیں کرتا ہے یا ہاتھ اٹھائے بغیر دعا کرلیتا ہے تو اسے ناجائز نہیں کہا جاسکتا ؛ البتہ وتر سے پہلے کسی طرح مقتدیوں کو یہ اطلاع ہوجانی چاہیے کہ اب وتر کی نماز پڑھی جارہی ہے تاکہ کوئی مقتدی لا علمی میں وتر کے بجائے تراویح کی نیت نہ باندھ لے اور دعا اس کے لیے مناسب عمل ہے، نیز تراویح کی نماز مکمل ہوگئی اور تراویح میں بالترتیب پڑھے جانے والے کچھ حصہ کی تلاوت بھی؛ اس لیے تراویح کی ۲۰/ رکعت مکمل ہونے پر دعا ہونی چاہیے (امداد الاحکام، ۲: ۲۳۹، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند