Q. اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے تصور سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جتنی آیتیں نازل ہوئیں ان کو نماز میں پڑھنے سے ان کا تصور آہی جاتا ہے ، کیوں کہ محبوب کا نام لینے سے محب کو ان کی یاد ضرور آئے گی۔ مثلاً سورہ کوثر جب پڑھتاہوں تو ان کی یاد آتی ہے․․․․یہ ناممکن ہے کہ ان کا نام یا صفاتی نام نمازمیں آئے او ران کی یاد نہ آئے۔ تو ایسی صورت میں کیا نماز باقی رہے گی؟