عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 151892
جواب نمبر: 151892
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1005-963/N=9/1438
اگر مقتدی نے پہلی رکعت کا رکوع پالیا تو صحیح قول کے مطابق تکبیر تحریمہ (تکبیر اولی)کی فضیلت حاصل ہوجائے گی (شامی۲: ۲۴۰، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند،فتاوی دار العلوم دیوبند۳: ۵۰، سوال: ۵۴۵، مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم دیوبند)،البتہ اعلی درجہ کی بات یہ ہے کہ مقتدی تکبیر تحریمہ کے وقت حاضر ہو اور امام کی تکبیر تحریمہ کے فوراً بعد مقتدی بھی تکبیر تحریمہ کہہ کر نماز میں شامل ہوجائے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند