• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151733

    عنوان: بے ڈاڑھی والے کے پیچھے تروایح پڑھنا کیسا ہے؟

    سوال: (۱) کیا ایسے آدمی کے پیچھے تراویح پڑھنا جائز ہے جس کی ڈاڑھی نہیں ہے؟ (۲) کیا فتنہ اور شر پھیلنے کے ڈر سے ہم لوگ دین میں اپنی طرف سے کچھ گنجائش نکال سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 151733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1264-1204/L=9/1438

    (۱) ”داڑھی نہیں ہے“ سے مراد اگر داڑھی مونڈانے والا ہے تو ایسے شخص کی اقتداء میں تراویح کی نماز مکروہ ہوتی ہے۔

    (۲) عرف وحالات کی بنا پر بعض مسائل میں گنجائش نکلتی ہے مگر یہ عام حکم نہیں ہے،اور نہ ہی ہر ایک کو اس کی اجازت ہے ؛اس لیے اگر اس تعلق سے کچھ پوچھنا ہو تو مسئلہ کی پوری وضاحت کرکے سوال کیا جائے پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند