• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151348

    عنوان: جگہ كی تنگی كی وجہ سے سڑک پر نماز پڑھنا

    سوال: سڑک کے کنارے جو مسجدیں ہیں ان میں جمعہ کے روز سڑک پر نماز نماز ادا کرتے ہیں جس سے عام لوگوں کی آمد و رفت میں دقتیں پیش آتی ہیں۔ اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی ایسی جگہ پر نماز ادا کی جائے کہ جس سے دوسرے لوگوں کو تکلیف ہو۔ اس کا کیا حل ہے؟ کیا ایک مسجد میں نمازیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے دو مرتبہ نماز ادا کی جاسکتی ہے؟ اس کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 151348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1045-1060/M=9/1438

    مسجد اگر نمازیوں کے لیے تنگ پڑجاتی ہے تو اس کی توسیع کی جاسکتی ہے، اگر نیچے شمال، جنوب، مشر ق ومغرب کسی جہت میں توسیع ممکن ہو تو ٹھیک ہے ورنہ اوپر کی منزل میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، اگر نیچے توسیع یا اوپری منزل میں اضافے کے باوجود بھی جگہ کی تنگی کا مسئلہ برقرار رہے تو حسب ضرورت نئی مسجد مناسب فاصلے پر بنائی جاسکتی ہے اور جواز جمعہ کے لیے مسجدیت شرط نہیں ہے کسی کشادہ جگہ یا ہال میں بھی جمعہ قائم کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس علاقے میں جوازِ جمعہ کی شرطیں پائی جاتی ہوں اور ایک مسجد میں دوسری جماعت (جماعت ثانیہ) مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند