• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151046

    عنوان: صلاة التوبہ کا کیا طریقہ ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ صلاة التوبہ کا کیا طریقہ ہے؟

    جواب نمبر: 151046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 978-783/sn=8/1438

    اگر کسی سے کوئی گناہ صادر ہوجائے تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح وضو کرکے دو رکعت نفل بہ نیت توبہ پڑھے، اس کے بعد اپنے گناہوں کی معافی اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے چاہے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے، بس یہی ”صلاة التوبہ“ ہے۔ ما من عبد یذنب ذنباً فیحسن الطہور ثم یقوم فیصلي رکعتین ثم یستغفر اللہ إلا غفر اللہ لہ الحدیث (أبوداود، رقم: ۱۵۲۱، باب فی الاستغفار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند