• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151008

    عنوان: كتني دير خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے؟

    سوال: کیاقیام یا رکوع یا سجدہ یا قومہ یا جلسہ میں تین مرتبہ سبحان ربی الاعلیٰ کے بقدر خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے اور کن چیزوں سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے ، برائے کرم جواب جلد مرحمت فرمائیں۔ عین نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 151008

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 793-845/sd=9/1438

    قیام، رکوع، قومہ یا جلسہ وغیرہ میں ایک رکن ( تین تسبیح ) کے بقدر خاموش رہنے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے۔
    قلت؛ والحاصل أنہ اختلف فی التفکر الموجب للسہو، فقیل ما لزم منہ تأخیر الواجب أو الرکن عن محلہ بأن قطع الاشتغال بالرکن أو الواجب قدر أداء رکن وہو الأصح۔ ( الدر المختار مع رد المحتار :۹۴/۲، باب سجود السہو)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند