• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150841

    عنوان: امام صاحب الہ الناس بھول گئے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ امام صاحب نے عشاء کی نماز میں دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورة الناس پڑھا لیکن الہ الناس پڑھنا بھول گیا تو اس سے نماز صحیح ہوا یا نہیں؟ اسی طرح کوئی آیت چھوٹ جانے سے نماز صحیح ہوگی؟ جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 150841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1017-1050/M=9/1438

    (۱) اس صورت میں نماز ہوگئی۔

    (۲) اگر اس کی وجہ سے معنی میں ایسی تبدیلی پیدا نہیں ہوتی جس سے فساد لازم آئے تو نماز ہوجاتی ہے ولو زاد کلمة أو نقص کلمة أو نقص حرفًا إلی قولہ لم تفسد ما لم یتغیر المعنی (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند