• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150838

    عنوان: کیا عصر کی نماز کے ساتھ مغرب کی نماز ملاکر پڑھی جاسکتی ہے؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا عصر کی نماز کے ساتھ مغرب کی نماز ملاکر پڑھی جاسکتی ہے؟ میرے دفتر کا وقت ۷/ بجے سے شروع ہوتا ہے اور میں عصر کی نماز کے بعد گھر سے نکلتا ہوں جس کی وجہ سے مغرب کی نماز کے چھوٹنے کا خطرہ رہتا ہے، تو کیا میں نماز عصر اور مغرب دونوں ایک ساتھ پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 150838

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1008-1043/M=9/1438

    صورت مسئولہ میں عصر کی نماز کے ساتھ عصر ہی کے وقت میں مغرب کی نماز پڑھ لینا جائز نہیں، قرآن میں ہے: إِنَّ الصَّلَاةَ کَانَتْ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ کِتَابًا مَوْقُوتًا․ (نساء: ۱۰۳) ”بے شک نماز مسلمانوں پر فرض ہے اپنے مقررہ وقتوں میں“ آپ اگر دہلی ہی میں کام کرتے ہیں اور ڈیوٹی کا وقت شام ۷بجے سے شروع ہوتا ہے تو آپ دفتر پہنچ کر مغرب کی نماز ادا کرسکتے ہیں کیوں کہ آجل کل کے موسم کے اعتبار سے مغرب کا وقت بھی تقریباً ۷بجے شروع ہورہا ہے تو دفتر پہنچنے کے بعد بھی تقریباً مغرب کا پورا وقت مل جاتا ہوگا؛ لہٰذا وقت سے پہلے پڑھنا درست نہیں، اگر مغرب اول وقت میں پڑھنا ممکن نہ ہو تو درمیانی یا آخری وقت میں پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند