• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150754

    عنوان: استخارہ كا طریقہ كیا ہے اور کتنے دن تک کرنا ہے

    سوال: حضرت! میں صلاة استخارہ کا طریقہ جاننا چاہتا ہوں، اس کے متعلق جتنے بھی چھوٹے بڑے مسائل ہیں وہ بھی جاننا چاہتا ہوں ۔ استخارہ کتنے دن تک کرنا ہے؟ کس وقت یہ نماز پڑھنی ہے؟ وغیرہ وغیرہ ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 925-830/sn=8/1438

    بہشتی زیور (۲/۳۳، اختری) میں استخارہ کی نماز کا بیان کے عنوان سے ایک باب ہے، اس میں استخارہ کا طریقہ اس کی دعا اور استخارہ کی حقیقت مختصرا تحریر ہے، اسے ملاحظہ کرلیں، پھر اسی کے مطابق عمل درآمد کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند