• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150181

    عنوان: نمازی کے آگے سے گذرنا

    سوال: سوال یہ ہے کہ بڑی مسجد کی لمبائی چوڑائی کتنی ہوتی ہے ؟ براہ کرم میٹر کے حساب سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 150181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 789-781/N=8/1438

     شریعت کے بعض احکام میں جو مسجد کبیر اور مسجد صغیر کا فرق ہے، ان میں مسجد کبیر سے مراد وہ مسجد ہے جو ۴۰/ ذراع ہو، یعنی: ۶۰/ فٹ (۱۸/ میٹر)ہو۔ اور مفتی بہ قول کے مطابق اس میں صرف لمبائی کا اعتبار ہوتا ہے، چوڑائی کا اعتبار نہیں ہوتا(امداد الاحکام، ۱: ۴۴۴،مطبوعہ: مکتبہ دار العلوم کراچی)؛ لہٰذا جو مسجد ۱۸/میٹر لمبی ہو، وہ شرعاً مسجد کبیر ہے اور جس کی لمبائی اس سے کم ہو وہ مسجد صغیر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند