• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149872

    عنوان: فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے اور ۲۰منٹ بعد قضا پڑھنے کا اعلان کرنا؟

    سوال: (۱) اکثر مسجد میں جب فجر کی نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو مسجد سے یہ اعلان ہوتا ہے کہ فجر کی نماز کا وقت ختم ہو چکا ہے، قضا نماز ۲۰/ منٹ کے بعد پڑھیں، کیا یہ اعلان کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ (۲) مچھر کو مارنے کے لیے الیکٹرک راکٹ کا استعمال صحیح ہے یا غلط؟ اس سے مچھر کرنٹ سے مرتے ہیں، کیا اسے استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 149872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 619-565/sd=6/1438

     (۱) یہ اعلان ثابت نہیں ہے، حالانکہ اس اعلان کی ضرورت پہلے بھی تھی؛ اس لیے اس کو بند کر دینا چاہیے۔

    (۲) مچھر مارنے کے لیے کرنٹ والے راکٹ کا استعمال کرنا مکروہ ہے۔ فقہائے کرام نے موذی جاندار کو آگ سے جلاکر مارنے کو مکروہ قرار دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند