• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149823

    عنوان: اگر فجر کی نماز کی سنت نکل جائے تو اس کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: اگر فجر کی نماز کی سنت نکل جائے تو اس کے لیے کیا کرنا چاہئے؟ آیا اس کی قضا ہے یا اور کوئی حکم ہے؟ وضاحت فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 683-651/B=7/1438

    فجر کی سنت چھوٹ جانے کے بعد وہ نفل کی حیثیت ہوجاتی ہے، سورج نکلنے کے ۲۰/ منٹ کے بعد پڑھ لینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند