• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149732

    عنوان: فوت شدہ رکعتیں پوری كرنے والوں كے سامنے سے گذرنا؟

    سوال: کیا ان مقتدی لوگوں کے سامنے سے گذرنا جائز ہے جو جماعت پوری ہونے کے بعد اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں پوری کرتے ہوں؟

    جواب نمبر: 149732

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 825-786/M=7/1438

    نمازی کے سامنے سے گزرنے پر احادیث میں سخت وعید آئی ہے اور نمازی خواہ منفرد ہو، مقتدی ہو یا مسبوق ہو کسی کے آگے سے گذرنا درست نہیں، جماعت پوری ہونے کے بعد جو مسبوقین حضرات اپنی فوت شدہ رکعتیں پوری کرتے ہیں ان کے آگے سے بھی نہیں گزرنا چاہیئے ہاں اگر کوئی شخص اگلی صف میں جماعت سے فارغ ہوکر بیٹھا ہے اور اس کے پیچھے بالکل اسی کے محاذات میں کوئی مسبوق نماز پڑھ رہا ہے اور دائیں، بائیں کوئی اور مسبوق نہیں ہے تو وہ اگلی صف میں والا شخص دائیں یا بائیں طرف کو ہوکر نکل سکتا ہے یہ مرور نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند