• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149691

    عنوان: یہاں سعودی عرب میں بسا اوقات ہم نفل نماز پڑھتے ہیں تو لوگ پیچھے سے آکر اقتداء کرلیتے ہیں، ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: یہاں سعودی عرب میں جب ہم تنہا نمازپڑھ رہے ہوتے ہیں تو دوسرے لوگ جو بعد میں آتے ہیں ہمیں پیچھے سے ٹچ(چھونا) کرتے ہیں اور بغل میں کھڑے ہوجاتے ہیں تاکہ ہم نماز پڑھائیں اور ہمیں نماز پڑھانی پڑتی ہے، تو کیا یہ درست ہے؟ اگر نہیں تو وہ اگر ایسا کریں تو ہمیں کیا کرنا چاہئے؟نیزہم کوئی بھی نفل نماز پڑھ رہے ہوں گے تو ان کا گمان ہوگا کہ ہم فرض پڑھ رہے ہیں اور پھر اقتداء کرنے لگیں گے، اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہئے؟براہ کرم، مختصر جواب دیں۔

    جواب نمبر: 149691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 813-699/H=7/1438

    آپ جو نفل نماز پڑھ رہے ہیں اپنی اُس نماز کو پوری کرلیں احتیاطاً سلام پھیرنے کے بعد اُن کو بتلادیا کریں کہ میں فرض نہیں پڑھ رہا تھا۔ سعودی حضرات کے یہاں اس اقتداء کے کیا احکام ومسائل ہیں وہ ہمیں معلوم نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند