عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 149682
جواب نمبر: 149682
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:745-716/sn=7/1438
اگر آپ کے والد صاحب گھٹنوں کی تکلیف کی وجہ سے رکوع سجدہ پر بالکل قادر نہیں ہیں تو ان کے لیے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرنا صحیح ہے، کرسی پر نماز پڑھتے وقت سامنے کرسی یا ٹیبل رکھ کر سجدہ کرنا ضروری نہیں ہے، اس کے بغیر بھی نماز صحیح ہوجائے گ؛ البتہ انھیں چاہیے کہ اگر زمین پر بیٹھ کر اشارے سے نماز ادا کرسکتے ہیں تو کرسی کے بجائے زمین پر خواہ کسی بھی ہیئت (مثلاً چہار زانو، پاوٴں پھیلاکر) ہی ہو بیٹھ کر نماز ادا کریں؛ کیوں کہ یہی بہتر طریقہ ہے۔ اگر آپ کے والد صاحب حقیقی رکوع سجدہ پر قادر ہیں اگرچہ کسی قدر مشقت کے ساتھ ہی سہی تو پھر کرسی پر بیٹھ اشارے سے نماز ادا کرنا جائز نہیں ہے، ایسی صورت میں کم ازکم فرض وواجب نماز میں رکوع سجدہ کے ساتھ ادا کرنا ضروری ہے ورنہ نماز صحیح نہ ہوگی۔ وإن تعذرا لیس تعذرہما شرطًا؛ بل تعذر السجود کافٍ لا القیام أومأ قاعدًا؛ لأن رکنیّة القیام للتوصّل إلی السجود فلا یجب دونہ وہو أفضل من الإیماء قائماً لقربہ من الأرض (درمختار مع الشامي: ۲/ ۵۶۸)
-------------------------
نوٹ: کرسی پر نماز کا مفصل فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے ویب سائٹ پر اور چند اہم عصری مسائل جلد اول میں موجود ہے یہ کتاب بھی دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود دستیاب ہے۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند