• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149659

    عنوان: دوسجدوں کے درمیان کون سی دعا پڑھیں

    سوال: دو سجدوں کے درمیان(پہلا سجدا کرکے جب بیٹھتے ہیں )کون سی دعا پڑھنی چاہیے ؟ کیا یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے۔ ربناغفرلی ولوالدی وللمؤمنین یوم یقوم الحساب

    جواب نمبر: 149659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 759-702/sn=7/1438

    جو شخص نفل یا سنت نماز پڑھ رہا ہو اس کے لیے ”اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی، وَارْحَمْنِی، وَاجْبُرْنِی، وَاہْدِنِی، وَارْزُقْنِی“ پڑھنا دونوں سجدوں کے درمیان یعنی ”جلسہ“ میں مستحب ہے، حدیث میں اس کا ذکر آیا ہے۔ (دیکھیں: ترمذی، رقم: ۲۸۴، باب ما یقول بین السجدتین) باقی مذکور فی السوال ”دعا“ بھی پڑھنے کی گنجائش ہے؛ لیکن بہتر مذکورہ بالا دعا ہی ہے؛ کیونکہ حدیث میں اس موقع پر یہی دعا وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند