عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 149606
جواب نمبر: 149606
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 802-770/M=7/1438
تشہد میں التحیات پڑھتے ہوئے ”لا الہ“ پر شہادت کی انگلی اٹھائی جائے اور ”الا اللہ“ پر گرادی جائے اور انگلیوں کا حلقہ سلام تک باقی رکھا جائے۔ درمختار میں ہے: الصحیح أنہ یشیر بمسبحتہ وحدہا، یرفعہا عند النفی ویضعہا عند الإثبات وفي الشامیة: الثانی بسط الأصابع إلی حین الشہادة فیعقد عندہا ویرفع السبابة عند النفي ویضعہا عند الإثبات وہذا ما اعتمدہ المتأخرون لثبوتہ عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم بالأحادیث الصحیحة ولصحة نقلہ عن أئمتنا الثلاثة الخ (درمختار مع الشامی، زکریا: ۲/۲۱۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند