• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149548

    عنوان: دو نماز ایک ساتھ کیسے ادا کریں؟

    سوال: ۱۷/ نومبر ۲۰۱۶ء کو جس آئی ڈی نمبر 145869 کا جواب نشر کیا جاچکا ہے اس فتوی کا آئی ڈی نمبر (Fatwa: 99/64/B=2/1438) ہے ۔ کیا ہم نماز ظہر کو اس کے اخیر وقت میں اور عصر کو اول وقت میں پڑھ سکتے ہیں تو کیا یہ درست ہے؟ اسی طرح نماز مغرب اس کے اخیر وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں پڑھ سکتے ہیں؟ تو کیا یہ شرعی اعتبار سے بھی ہوگا؟ میں اس صورت میں یہ جاننا چاہوں گا کہ اگر ہم لوگ نماز ظہر ادا کررہے ہوں تو اس وقت نماز عصر کی اذان ہونے لگے تو پھر ہم لوگ نماز ظہر جاری رکھ سکتے ہیں؟ اور یہ بھی میں نے سنا ہے کہ مغرب کا وقت ختم ہونے کے ۳۰/ منٹ کے بعد عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے، تو اس صورت میں کیا ہم نماز مغرب اس کے اخیر وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں پڑھ کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 149548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 617-600/B=7/1438

    ایسا کرنا عام حالات میں درست نہیں، البتہ سفر میں ایسا کرسکتے ہیں۔ نماز ظہر پڑھتے ہوئے عصرکی اذان ہونے لگے تو آپ ظہر کی نماز نہ توڑیں بلکہ اسے پورا کریں۔ آپ کی نماز کا کچھ حصہ قضا ہوجائے گا۔ مغرب کا وقت احناف کے یہاں تقریباً ایک گھنٹہ ۲۲منٹ رہتا ہے، اس کے بعد عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے۔ آپ مغرب کو کسی مجبوری میں یا حالت سفر میں اخیر وقت میں اور عشاء کو اول وقت میں پڑھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند