عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 149535
جواب نمبر: 149535
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 627-646/B=7/1438
جس طرح سجدہٴ تلاوت میں وضو اور قبلہ رخ ہونا ضروری ہے اسی طرح اگر کوئی مستقل علیحدہ سے صرف سجدہ کرے تو مفتی بہ قول یعنی امام محمد رحمہ اللہ کے قول کے مطابق صحیح ہے۔ اور حضرت ابوبکر صدیق، حضرت عمر فاروق، حضرت علی سے ثابت ہے۔ البتہ فرض نمازوں کے بعد جو لوگ نفلی سجدہ کا اہتمام کرتے ہیں یہ مکروہ ہے۔ ہاں ایک بات یہ بھی واضح رہے کہ سجدہ میں دعا عربی زبان میں ہونی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند