• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149485

    عنوان: كئی مسجد میں اذانیں ہوتی ہیں كس كا جواب دیا جائے؟

    سوال: اگر ہم اذان سنتے ہیں اور اسی حساب سے ہم اذان کا جواب دیتے ہیں مگر کچھ وقت کے بعد ہم دوسری مسجد کی اذان سنتے ہیں تو کیا ہر اذان کا جواب دینا ضروری ہے یا صرف ایک مرتبہ کی ذان کا جواب دینا کافی ہے؟

    جواب نمبر: 149485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 777-753/M=7/1438

    ہراذان کا جواب دیدے تو اچھا ہے لیکن یہ واجب وضروری نہیں، پہلی اذان کا جواب دے دینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند