• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 149216

    عنوان: مکمل قرآن کی تلاوت روزانہ کی فرض نمازوں میں کرنا؟

    سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب جو کہ اللہ کے فضل سے ایک جید حافظ ہے اور وہ نماز فجر اور عشامیں روزانہ پابندی سے تھوڑا تھوڑا قرآن یعنی تین تین صفحہ تلاوت کر کے مکمل کرتے ہیں۔ تو اس عمل کا دین اسلام میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 149216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  721-603/H=6/1438

    نماز تو اس طرح قرآنِ کریم بالترتیب پڑھنے میں بھی صحیح ہوجاتی ہے مگر امام کو فرض نمازوں میں قرأتِ مسنونہ کے پڑھنے کو اختیار کرنا چاہیے، البتہ امام صاحب اپنی سنت ونوافل میں علی الترتیب پڑھتے رہیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند