• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148478

    عنوان: حنبلی المسلک مسافر امام چار رکعت پڑھادے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ایسے مسافر امام کے بارے میں جو حنبلی المسلک ہو جن کے یہاں حالت مسافرت میں رباعی نماز میں قصر کی بھی اجازت ہے اور اتمام کی بھی اگر یہ امام حنفی المسلک مقتدیوں کو رباعی نماز میں چار رکعت پڑھائے تو مقتدیوں کی نماز ادا ہو جا ئے گی یا نہیں؟ برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 148478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 636-734/L=6/1438

    حنفی مسلک میں چونکہ قصر کرنا واجب اور لازم ہے لہٰذا اگر کوئی حنبلی امام مقیم حنفی المسلک مقتدیوں کو رباعی نماز میں چار رکعت پڑھادے تو مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر مسافر مقتدی تھے تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر امام نے دوسری رکعت میں قعدہ کرلیا تھا تو نماز درست ہوگی؛ البتہ وقت کے اندر اندر اس کا اعادہ واجب ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند