• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148288

    عنوان: تكبیر اشہد ان محمد رسول اللہ پر درود پڑھنا؟

    سوال: تکبیر میں اشہد ان محمد رسول اللہ کے وقت درود شریف کا پڑھنا کیسا ہے ؟ کیا سنت ہے یا بدعت ہے ؟

    جواب نمبر: 148288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 291-284/N=5/1438

    اذان یا تکبیر (اقامت) میں أشہد أن محمداً رسول اللہ کے وقت درود شریف پڑھنا ثابت نہیں؛ لہٰذا اس وقت جواب میں صرف أشہد أن محمداً رسول اللہ کہا جائے ،درودو شریف وغیرہ کچھ نہ پڑھا جائے (احسن الفتاوی ۲: ۲۷۸، ۲۷۹، مطبوعہ: ایچ ایم سعید کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند