• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148228

    عنوان: فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعات میں مقتدیوں کو سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعات میں مقتدیوں کو سورہ فاتحہ پڑھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 148228

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 540-569/L=5/1438

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں بھی مقتدی کو خاموش رہنا چاہیے، قرأت کرنا مکروہ ہے۔ وفي موطا محمد بن الحسن ثنا محمد بن أبان القرشي عن حماد عن إبراہیم عن علقمة بن قیس أن عبد اللہ بن مسعود کان لا یقرأ خلف الإمام فیما یجہر فیہ وما یخافت فیہ من الأولیین ولا في الأخریین (حلبي کبیر: ۱/ ۲۷۷ط: اشرفی دیوبند) والموٴتم لا یقرأ مطلقًا ولا الفاتحة في السریة اتفاقًا فإن قرأ کرہ تحریمًا․ (الدر مع الرد: ۲/ ۲۶۶، باب صفة الصلاة، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند