• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148173

    عنوان: مسجد میں جماعت ثانیہ کرنا

    سوال: دینی اجتماعات کے لیے ہماری جماعت سفر کرتی ہے اور آگے دوسرے مقام پر جلدی جانا چاہتے ہیں اور مسجد میں جماعت ہونے میں ابھی دیر ہوتی ہے، کیا مسجد میں پہلے ہم اپنی جماعت کرسکتے ہیں؟ اس کی کوئی جائز صورت ہو تو وضاحت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 148173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 492-408/Sd=5/1438

    بہتر تو یہی ہے کہ سفر کی ترتیب ایسی بنائی جائے کہ مسجد کی جماعت کے ساتھ نماز پڑھ کے روانگی ہو؛ لیکن اگر کسی وجہ سے اس طرح کی ترتیب نہ بن سکے تو خارج مسجد کسی حصے پر مثلاً مسجد کے میدان میں یا امام صاحب کے کمرے میں ان کی اجازت سے اپنی جماعت کرکے چلے جائیں، مسجد شرعی کے حصہ میں جماعت ثانیہ بہرحال کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند