• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147740

    عنوان: بینک کی بلڈنگ میں نماز کے لیے بنی مسجد میں نماز پڑھنا؟

    سوال: مجھے کام کے لیے ایک بینک کی بلڈنگ میں جانا پڑتا ہے، اس میں ایک کمرہ میں مسجد ہے، کیا بینک کی بلڈنگ والی مسجد میں نماز پڑھنے سے احتیاط کرنا چاہئے یا کوئی حرج نہیں؟

    جواب نمبر: 147740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 619-641/L=6/1438

    اگر اس مسجد کی تعمیر حرام وناجائز آمدنی سے نہ ہوئی ہو تو اس مسجد میں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر اس مسجد کی تعمیر حرام وناجائز آمدنی سے ہوئی ہو تو اس مسجد میں نماز پڑھنا مکروہ ہوگا، عدم علم کی صورت میں احتیاط کرنا بہتر ہوگا بشرطیکہ قریب میں کوئی اور مسجد ہو ورنہ اس مسجد میں بھی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند