• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147505

    عنوان: جب عورت گھر سے باہر ہوتو کیا وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: جب عورت گھر سے باہر ہوتو کیا وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے؟ کیونکہ اس میں پردہ زیادہ لگتا ہے بہ نسبت کھڑے ہوکر پڑھنے سے۔

    جواب نمبر: 147505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 436-429/M=4/1438

    بلا عذر گھر سے باہر بھی فرض نماز بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر کھڑے ہونے کی صورت میں ستر کا اتنا حصہ کھل جاتا ہو جو جوازِ صلاة سے مانع ہے تو بیٹھ کر نماز پڑھے گی۔ قال في البحر: والقیام․․․․ فرض في الصلاة للقادر علیہ في الفرض وما ہو ملحق بہ واتفقوا علی رکنیّتہ․ (البحر الرائق ج۱ص ۵۰۹، ط: زکریا دیوبند) وقال في الہندیة: ولو أن امرأة صلّت قائمة ینکشف من عورتہا ما یمنع جواز الصلاة، ولو صلّت قاعدة لا ینکشف شيء منہا فإنہا تصلي قاعدة․ (ہندیة ج۱ص ۱۱۶، اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند