• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 147478

    عنوان: 130 كلومیٹر دور كام كرتا ہوں وہاں 5 دن قیام كرتا ہوں میں قصر كروں؟

    سوال: میں کھتولی کا رہنے والاہوں اور گڑگاؤں میں کام کرتاہوں، میں ہر پیر کو گڑگاؤں جاتاہوں اور وہاں پانچ دن ٹھہرتاہوں ، چونکہ دو دن سنیچراور اتوار کو چھٹی رہتی ہے اور میں یہ ان دنوں اپنے وطن (کھتولی) میں رہتاہوں ، دونوں جگہوں کے درمیان کی مساف 130کلو میٹر ہے۔ اب میرا سوال یہ ہے کہ گڑگاؤں میں قیام کے دوران تنہا نمازپڑھتے ہوئے مجھے قصرپڑھنی چاہئے؟یا میں معمول کے مطابق نماز پڑھوں؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 147478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 16-233/Sn=4/1438

     

    ظاہر یہی ہے کہ آپ نے گڑگاوٴں کو اپنے وطن کے طور پر قبول نہیں کیا ہے، محض عارضی طور پر وہاں رہتے ہیں، اگر واقعہ بھی یہی ہے تو صورتِ مسئولہ میں آپ وہاں حسب شرائط ”قصر“ کریں گے، وہاں آپ کے لیے اتمام جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند