• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146698

    عنوان: نماز میں قرأت كے دوران سر ہلانا؟

    سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب نماز میں قرأت کے دوران سَر ہلاتے ہیں، جب کہ قیام میں نگاہ سجدہ کی جگہ ہونی چاہئے، کیا قیام میں قرأت کے دوران سَر ہلانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 146698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 301-269/B=3/1438

     

    اگر غیر اختیاری طور پر امام صاحب کا سَر ہلتا ہے تو وہ اس میں معذور ہے، نماز بلا کراہت درست ہے، اور اگر اپنے قصد و ارادہ سے سَر ہلاتے ہیں تو ایسا کرنا نماز میں مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند