• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146680

    عنوان: نفل نماز میں موبائل سے تلاوت سننا؟

    سوال: حضرت میں روزانہ رات کو نفل نماز میں موبائل سے تلاوت سنتا ہوں، ایک رکعت میں ایک پارہ دوسری رکعت میں دوسرا پارہ، کیا نماز میں تلاوت کی جگہ پر موبائل سے تلاوت سننا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 146680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 268-186/SN=3/1438

     

    جائز نہیں ہے؛ لہٰذا سننے کے بجائے آپ خود تلاوت کیا کریں اگرچہ مقدار کم ہی کیوں نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند