• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146542

    عنوان: نماز کے دوران گردن ہلانا؟

    سوال:

    مسجد کے امام صاحب نماز کے دوران قیام میں جب قرات کرتے ہیں تو وہ منڈی/گردن ہلاتے ہیں بجاے سجدے کی جگہ دیکھنے کے ۔کیا یہ صیح ہے ؟

    جواب نمبر: 146542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 235-178/L=2/1438

     دورانِ نماز سکون اور وقار کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ قال تعالیٰ: وقوموا للہ قانتین۔ قرأت کے دوران امام صاحب کا گردن ہلانا خلافِ اولیٰ اور مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند